• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ پر کچھ رپورٹ خفیہ رکھی جائے: اسکروٹنی کمیٹی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے غیر ملکی فنڈنگ پر اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ کے کچھ حصے خفیہ رکھنے اور عوام کے سامنے نہ لانے کی تجویز دی ہے۔

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رائے ہے کہ رپورٹ کے کچھ حصے خفیہ رکھے جائیں۔

رپورٹ میں اسکروٹنی کمیٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ پر اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعض حصے عوام کے سامنے نہ لائے جائیں۔

کمیٹی کی رپورٹ میں 8 والیم شامل نہیں، جن میں اسٹیٹ بینک کے فراہم کردہ بینک اسٹیٹمنٹس اور دستاویزات ہیں۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ اس کی رپورٹ کا وہ حصہ جو اسٹیٹ بینک سے حاصل کیا گیا خفیہ رکھا جائے تاکہ بینک اکاؤنٹس کی معلومات سے متعلق قانون اور رولز کی خلاف ورزی نہ ہو۔

اسکروٹنی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے حاصل ڈیٹا بھی جانچ پڑتال کے لیے پیش نہیں کیا جائے، ملازمین کی جانچ پڑتال کمیٹی کا اختیار نہیں ہے۔

اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ کے حصے خفیہ رکھنے کی تجویز دی ہے، اسکروٹنی کمیٹی نے ایسا کیوں تجویز کیا ہے؟

قومی خبریں سے مزید