• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ رپورٹ کے نکات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کی رپورٹ کے نکات سامنے آ گئے۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے بینک اسٹیٹمنٹ تک رسائی نہیں ملی، 5 سال میں چارٹرڈ اکاؤنٹ فرمز نے آڈٹ رپورٹس کا ایک ہی ٹیکسٹ جاری کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے آخری سال اپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم تبدیل کی۔

پی ٹی آئی نے دوبارہ اس فرم کو لیا جس نے پہلے سال سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چارٹرڈ اکاؤننٹٹ فرم نے اپنی آڈٹ رپورٹ میں کوئی تاریخ درج نہیں کی۔

سال 13-2012ء کی رپورٹ پی ٹی آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے سامنے پیش کی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاریخ کا درج نہ ہونا اکاؤنٹنگ کے معیار کے خلاف ہے۔

رپورٹ میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرمز کی رائے کے مطابق اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ میں پی ٹی آئی کی کیش رسید شامل ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی نے مشاہدہ کیا کہ کیش رسیدیں بینک اسٹیٹمنٹ سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 3 بینکوں نے 2008ء تا 2012ء اکاؤنٹس کی تفصیلات اثاثوں میں ظاہر نہیں کیں۔

قومی خبریں سے مزید