• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری: برف بکھیر کر سیاحوں سے رقم اینٹھنے والا گرفتار، جیپ بھی ضبط


مری میں سڑک پر برف بکھیر کر مدد کے بہانے سیاحوں سے رقم اینٹھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کی جیب بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ 

پولیس نے بتایا کہ ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا، سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو ملزم جیپ سے ٹو کرکے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا۔ 

پولیس نے سیاحوں کی شکایت پر ایک ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ اس کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید