• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی اور ن لیگ فارن فنڈنگ کیس کی جلد سماعت کی جائے، فرخ حبیب کی درخواست


پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے فارن فنڈنگ کیس کی جلد سماعت کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔ 

وزیر مملکت فرخ حبیب نے باضابطہ درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مکمل ریکارڈ تک رسائی بھی دی جائے۔ 

پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مبینہ فارن فنڈنگ کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی۔ 

وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کرتے ہوئے فارن فنڈنگ کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کر کے فیصلہ کرنے کی بھی استدعا کی۔ 

درخواست کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی نے مالی ماہرین کو مکمل ریکارڈ تک رسائی نہیں دی۔ کمیشن کو عبوری جائزہ رپورٹ بھی جمع کرا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید