جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس سے پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال سنبھل چکی ہے۔
کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام نے پاناما کے معاملے کو زیادہ اہمیت نہیں دی ہے، جسے جمہوریت کے لیے خطرہ سمجھا، اسے جمہوریت کا محافظ کیسے سمجھیں؟
انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سب سے پہلے آف شور کمپنی بنائی۔
مولانا فضل الرحمان نے آج ایک صحافی کو لاجواب بھی کردیا،وزیراعظم میاں نواز شریف کی لندن روانگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اگروزیراعظم کی بیماری میں آپ مبتلا ہوگئےتو پھر کیا ہوگا؟