• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزہ ہاشمی کی علی اور صبور کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

کنزہ ہاشمی کی علی اور صبور کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
کنزہ ہاشمی کی علی اور صبور کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکار جوڑی علی اور صبور کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

کنزہ ہاشمی کی بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر دلکش ڈانس پرفارمنس دی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ یو ٹیوب کے مختلف چینلز نے کنزہ ہاشمی کی علی اور صبور کی شادی میں ڈانس پرفارمنس کی مکمل ویڈیو شیئر کی ہے۔







خیال رہے کہ اداکار علی انصاری اور صبور علی 7 جنوری کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی اس خوبرو جوڑی کی شادی کی تقریبات کی تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر ابھی تک وائرل ہیں اور مداحوں کی جانب سے پسند بھی جارہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید