• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفالی شاہ فلم سے نکالے جانے کی یاد میں غمزدہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ شفالی شاہ کو ڈائریکٹر نے بغیر بتائے فلم سے نکال دیا تھا جسے یاد کرکے ایک مرتبہ پھر وہ غمزدہ ہوگئیں۔

ایک انٹرویو کے دوران شفالی نے اپنے ساتھ پیش آئے اس واقعے کو دوبارہ یاد کیا، تاہم اس فلم اور تبدیل ہونے والے بڑے اسٹار کا نام ظاہر نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب میرے لیے بہت پریشان کن تھا اور امید تھی کہ کم از کم ڈائریکٹر اپنے فیصلے سے متعلق مجھے بتا ہی دیتا۔

انہوں نے کہا کہ فلم سے نکالے جانے کی انہیں بے حد تکلیف ہوئی اور وہ ہدایتکار کے اس فیصلے سے ایک بہت ہی اچھے کردار سے محروم ہوگئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ایک پروجیکٹ کے لیے ایک بندہ مجھے سائن کرتا ہے اور اگلے روز مجھے پتہ لگتا ہے کہ میں اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں رہی۔

ساتھ میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کی جگہ فلم میں آنے والا ایک 'بڑا اسٹار' تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید