• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنا نیہوال کے خلاف متنازع ٹوئٹ، سدھارتھ پر مقدمہ درج

جنوبی بھارتی شہر حیدر آباد کی پولیس کی سائبر کرائم ونگ نے بدھ کو تامل، تلگو اور ہندی فلموں کے اداکار سدھارتھ کے خلاف بھارتی پروفیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نیہوال کے حوالے سے ایک متنازع ٹوئٹ پر  کیس رجسٹرڈ کیا ہے۔  

پولیس نے یہ کیس حیدر آباد میں ایک خاتون کی جانب سے شکایت پر درج کیا ہے۔

سدھارتھ پر الزام ہے کہ ا نھوں نے سائنا نیہوال کے خلاف آن لائن ریمارکس دیے تھے جو کہ بھارتی قوانین کے مطابق خواتین کی عزت و حرمت کے خلاف ہے۔

تاہم اس معاملے پر سائنا نیہوال نے کا کہنا ہے کہ وہ سدھارتھ کی جانب سے کھلے عام معافی پر مطمئن ہیں۔ 

واضح رہے کہ سائنا نیہوال نے وزیراعظم مودی کی گزشتہ دنوں پنجاب میں سیکورٹی خلاف ورزی کے حوالے سے تشویش ظاہر کی تھی، جس پر سدھارتھ نے متنازع اور ناگوار جملے ادا کیے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید