• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج کے والدین کی جعلی ویکسی نیشن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے افسران نے معافی مانگ لی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک جسٹس کے والدین کی بھی جعلی ویکسین رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے افسران نے نہ صرف معافی مانگی بلکہ ذمہ دار کو برطرف کردیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جو آج کل لاہور میں تعینات ہیں ،کے والدین کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کے سلسلے میں ریکارڈ کی چیکنگ کی گئی تو انکشاف ہوا کہ جسٹس کے والد اور والدہ کو تیسری خوراک ٹیکسلا میں لگ چکی ہے جس کا آن لائن اندراج بھی موجود ہے اس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں طلب کرلیا گیا۔

جمعرات کو اتھارٹی کی سی او ڈاکٹر فائزہ،ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان غنی،ڈی ڈی او ٹیکسلاڈاکٹر سائرہ،ٹی ایچ کیو ٹیکسلا کے ایم ایس ڈاکٹر آصف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پہنچے جہاں سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمد ارم ایاز،پروٹوکول افسر عدیل اشفاق اور ہائیکورٹ ڈسپنسری کے ڈاکٹر ہارون کیساتھ ملے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے حکام نے آئیں بائیں شائیں کرنے کی کوشش کرتے ہوئے معاملہ کی انکوائری کرانے اور ذمہ دار کے تعین کیلئے وقت لینے کی کوشش کی تو ہائیکورٹ انتظامیہ نے تمام متعلقہ ریکارڈ نکال کر سامنے کردیا۔

ملک بھر سے سے مزید