وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پر شاعرانہ تبصرہ کیا ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پر شاکر شجاع آبادی کا شعر لکھا۔
توں شاکر آپ سیانا ایں،
ساڈا چہرہ پڑھ حالات نہ پچھ
انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست ہوئی، انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نون لیگ کا اور زرداری گروپ کا2023 کا انتخاب آخری ثابت ہونا ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج ، اسپیکر ڈائس کے گھیراؤ اور شدید نعرے بازی کے باوجود ضمنی مالیاتی بل 2021ء (منی بجٹ) اور بینک دولت پاکستان (ترمیمی) بل 2022ءکی منظوری دیتے ہوئے اپوزیشن کی پیش کر دہ ترامیم اوران پر الگ الگ ووٹنگ کا مطالبہ بھی کثرت رائے سے مسترد کردیا ۔