• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی سب سے بڑی خواہش فارسی سیکھنا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں انہوں نے برصغیر کے عظیم المرتبت صوفی شاعر مرزا عبدالقادر بیدل کا شعر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری سب سے بڑی خواہش ہے کہ میں فارسی سیکھوں۔

وفاقی وزیر نے فارسی سیکھنے کی بڑی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہ اس لیے سیکھنا چاہتے ہیں تاکہ فارسی شاعری کو انجوائے کرسکیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں فارسی کے مشہور و معروف شعراء حافظ شیرازی، بیدل کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ فارسی سیکھنے کے بعد ہی میں ان کی شاعری کو سمجھنے کے قابل ہوں گا۔

فواد چوہدری نے ناصرف فارسی شعرا کا تذکرہ کیا بلکہ علامہ اقبال اور غالب کو بھی نہ بھولے، کیونکہ ان کی شاعری بھی زیادہ تر فارسی میں ہوتی ہے یا ان کی تصانیف میں فارسی کا استعمال عام ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارسی شاعری کمال کی ہوتی ہے۔

تازہ ترین