• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبا بخاری کا اپنے نئے گھر کیلئے جذباتی پیغام

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

حال ہی میں اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے نئے گھر سے متعلق سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کردیا۔

شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی حبا بخاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی رخصتی کی تقریب کی چند جذباتی تصاویر شیئر کی ہیں۔

پہلی تصویر میں آریز احمد اہلیہ کے آنسو صاف کرتے نظر آئے جبکہ آگے کی تصاویر میں حبا بخاری کو اپنے والدین کے گلے لگے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حبا بخاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اشک بھری آنکھوں اور بھاری دل کے ساتھ ہر لڑکی کو ایک اور زندگی، دوسرے گھر میں قدم رکھنا پڑتا ہے۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’بعد میں وہی نیا گھر اُس لڑکی کا اپنا گھر ہو جاتا ہے۔‘

خیال رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کی شادی کے بعد ایک اور خوبصورت فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اپنے نکاح کے دن حبا بخاری اور آریز احمد نے سنہری اور کریم رنگ کے لباس زیب تن کیے تھے۔

اس موقع پر حبا بخاری کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اُن کی شادی محبت کی ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید