مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا بیان یاد دلا کر حکومت پر طنز کر ڈالا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آپ نے تو کہا تھا کہ سو ارب ڈالر منہ پر ماریں گے، اسٹیٹ بینک ہی آئی ایم ایف کے منہ پر مار دیا۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مشرف دورِ آمریت میں بھی ایسا رویہ نہیں دیکھا تھا جو گزشتہ روز ہوا۔
وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اگر اپنے لیڈر کی عزت کرانی ہے تو پھر دوسروں کے لیڈر کی بھی عزت کرنی ہے، اسپیکر کی چیئر کا احترام ضروری ہے۔
تحریک انصاف کے رکن نور عالم خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان میں صرف نوشہرہ، صوابی، سوات، میانوالی ہی ہیں۔ ان کے حلقوں میں نہ بجلی آتی ہے، نہ گیس آتی ہے۔