• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے اپنے بچپن میں مجھے شادی کی پیشکش کی تھی، جوہی چاؤلہ

ممبئی ( آن لائن ) بولی وڈ ادکارہ جوہی چاؤلہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار عمران خان نے انہیں اپنے بچپن میں شادی کی پیشکش کی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی وڈ اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان جنہوں نے حال ہی میں اپنی 39 ویں سالگرہ منائی ہے۔جوہی چاؤلہ نے انسٹاگرام پر عمران خان کی ایک بچپن کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی اورایک پرانا قصہ بھی صارفین کو بتایا۔جوہی نے انکشاف کیا کہ جب عمران خان صرف 6 سال کے تھے انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران کو اس وقت سے ہی ہیرے کی پہچان تھی،سالگرہ بہت مبارک ہو۔خیال کیا جارہا ہے کہ چونکہ جوہی نے عامر خان کے ساتھ کافی فلموں میں کام کیا ہے اور عمران ،عامر کے بھانجے ہونے کے ناطے جوہی سے فلم کی شوٹنگ پر ملے ہوں گے جہاں انہوں نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی۔ واضح رہے کہ جوہی چاؤلہ نے بھارتی بزنس مین جے مہتا سے اپنے کیرئیر کے عروج میں ہی شادی کرلی تھی، ان کے شوہر کا شمار بھارت کے معروف کاروباری افراد میں ہوتا ہے، دونوں کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے اور یہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔دوسری جانب عمران خان نے متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کے بعد گزشتہ سال اداکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

دل لگی سے مزید