• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی گلوکار کوڈک بلیک اسٹیڈیم میں شرمناک حرکت کرتے ہوئے پائے گئے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی گلوکار کوڈک بلیک ا سٹیڈیم میں شرمناک حرکت کرتے ہوئے پائے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں کوڈک بلیک ایک کیبن میں اکیلے ہوتے ہیں اور ایک لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر رہے ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ایک تماشائی نے اپنے فون سے بنائی اور ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی۔ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں نے کوڈک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تاہم بعد ازاں کوڈک کی طرف سے اس ویڈیو کو ’زوم اِن‘ا سکرین شاٹ لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا اور وضاحت پیش کی گئی کہ وہ اس لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کر رہا تھا بلکہ وہ دونوں فلوریڈا پینتھرز کی فتح کے بعد چلنے والے گانے کی دھن پر ’ٹورکنگ‘ کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق کوڈک بلیک کی طرف سے یہ وضاحت تو پیش کی گئی ہے لیکن ان کے مداح اسے قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

دل لگی سے مزید