• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں سورج کی پوجا کرانے کی کوشش، کشمیری طلبہ کا انکار

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں سورج کی پوجا کرانے کی کوشش کی گئی تاہم کشمیری طلبہ نےاس سے انکارکردیا۔

سیاسی جماعتوں نے ʼسوریہ نمسکار سے متعلق حکومتی احکامات کو کشمیریوں کی تذلیل اور حقارت سے تعبیر کیا ہے۔ مودی حکومت نے اس ہندو مذہبی پروگرام میں کشمیری طلبہ اور اساتذہ کی شرکت کو لازمی بنانے کا حکم دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کے تہوار مکر سنکرانتی کے موقع پر سوریہ نمسکار سے متعلق مرکزی حکومت کے احکامات کے حوالے سے ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ 

متعدد سیاسی جماعتوں اور ملک کی بعض سرکردہ شخصیات نے اس پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے فرقہ پرستی پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید