• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیک لاگ ختم نہ ہوسکا، چوتھے دن برطانیہ کی مزید 2700 پروازیں متاثر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایئر ٹریفک سسٹم میں خرابی ٹھیک ہونے کے باوجود برطانیہ میں پروازوں کا بیک لاگ ختم نہیں ہوسکا۔ جمعہ کو چوتھے روز مزید 2700 پروازیں متاثر ہوئیں، ایئرپورٹ ڈیٹا کے مطابق 4 دن میں متاثرہ پروازوں کی تعداد 15000 تک پہنچ گئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق ہیتھرو کی مزید 7 پروازیں منسوخ 554 میں تاخیر، گیٹ وک کی مزید 2 پرواز منسوخ 469 میں تاخیر ہوئی، مانچسٹر، 341، اسٹینسٹڈ 236، ایڈنبرا 190 برمنگھم 153، برسٹل 85 گلاسگو 88 بیلغاسٹ 38، لوٹن 175، سٹی 64، نیوکاسٹ 44، لیورپول 57، ایسٹ مڈلینڈ 62 ایبردین کی 37 پروازیں متاثر ہوئیں۔ ایوی ایشن ماہرین کے مطابق فلائٹ آپریشن کو ٹھیک ہونے میں مزید کئی دن لگ سکتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید