• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، کورونا کے باوجود ہزاروں افراد کا دریائے گنگا پر مذہبی اجتماع

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں کورونا کیسز میں30گنا اضافہ ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود ہزاروں افراد مکرسنکرانتی کا تہوار منانے کیلئے دریائے گنگا کے کنارے جمع ہوئے۔تہوار میں آنےوالے افراد میں سے صرف چند کی جانب سے ماسک کی پابندی کی گئی ہے، ادھر اومیکرون کے متاثرہ بھارتی شہری گھروں پر زیر علاج ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہندوؤں سمجھتے ہیں کہ مکرسنکرانتی کے دن گنگا میں نہانے سے ان کی گناہ صاف ہو جاتے ہیں۔اس تہوار کو منانے والے بہت تھوڑے لوگوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔رام پال ترپاٹھی اتر پردیش کے ایک گاؤں سے اپنی فیملی کے ساتھ وہاں پہنچے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں ماسک کے ساتھ سانس نہیں لے سکتا۔‘’میں ہر سال یہاں آتا ہوں اور اس سال کیسے نہیں آتا۔

دنیا بھر سے سے مزید