• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹس تعلیمی اداروں کے معاملات میں مداخلت پر احتیاط برتیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس کو تعلیمی اداروں کے معاملات میں مداخلت پر احتیاط برتنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ہائی کورٹس کو جامعات کی پالیسیوں اور قواعد میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے، عدالت عظمیٰ نے کہا کہ قانون اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے علاوہ جامعات کے دیگر معاملات میں مداخلت نہ کی جائے۔ جمعہ کو عدالت عظمیٰ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی سائیکالوجی کی اسٹوڈنٹ کی جگہ پیپر میں بیٹھنے پر ایمل خان کی سزا کے معاملہ پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے دائر اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید