• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کی فلاح قرآن وسنت پرعمل پیراہونےمیں مضمرہے،مجلس احراراسلام

لاہور(خبر نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح صرف اور صرف قرآن و سنت اور اسوہ صحابہ کرامؓ پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے،عالم کفر 20سالہ جبری حکمرانی کے باوجود شکست سے دو چار ہو چکا اور افغانستان میں انسانی بحران پیدا کر کے وہ مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے جو بیس سال میں اس کو جنگ مسلط کر کے حاصل نہیں ہوئے وہ نماز جمعۃالمبارک کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔
لاہور سے مزید