• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں فنڈز اور عالمی معاونت کی ضرورت ہے، مراد علی شاہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں فنڈز، عالمی معاونت، تاریخی حوالہ جات اور دستاویزات کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ای ایف ٹی نے تھر میں نوکوٹ قلعے کو بحال کیا، ای ایف ٹی کا اپنے لیے حکومت سے مالی امداد نہ مانگنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ رنی کوٹ پر بڑے ماحولیاتی تحفظ کا کام کیا گیا ہے، خوشی ہوئی آج ای ایف ٹی کے پاس 1.6 ارب روپے کی مالی رقم ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیہون پاکستان کا قدیم ترین شہر اور اس کی تاریخ صدیوں پرانی ہے،صوبائی حکومت نے ثقافتی اور تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے اقدامات کیے۔

قومی خبریں سے مزید