• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈے ابالنے سے قبل فریج میں رکھیں یا نہیں؟ ماہرین نے صحتمندانہ رائے دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انڈے ہماری غذا کا اہم حصہ ہوتے ہیں اور یہ ہماری صحت کو بھرپور فائدہ بھی پہنچاتے ہیں، جب ہم انہیں گھر لاتے ہیں تو ہمیں یہ کہا جاتا ہے کہ ہم انہیں ابالنے سے قبل ریفریجریٹر میں نہ رکھیں۔ 

ہم میں سے کتنے ہی لوگ اس کشمکش کا شکار ہوتے ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ ہم انڈوں کو آخر ریفریجریٹر میں کیوں نہیں رکھ سکتے۔ 

اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے برطانیہ کے نامور باورچی جیمز مارٹن نے دو انڈے لیے جن میں سے ایک بطخ جبکہ دوسرا مرغی کا تھا۔ 

ان میں سے بطخ کے انڈے کو ریفریجریٹر میں رکھے بغیر ہی اسے فوری طور پر ابال لیا گیا جبکہ مرغی کے انڈے کو ریفریجریٹر میں 2 سے 3 گھنٹے رکھنے کے بعد ابالا گیا۔ 

ان دونوں انڈوں کو ابالنے کے بعد کاٹا گیا تو اس میں یہ نتیجہ سامنے آیا کہ بطخ کا انڈا مکمل پک چکا تھا جبکہ مرغی کا انڈا مکمل طور پر نہیں پکا تھا۔ 

علاوہ ازیں ان کی انڈوں کی اشکال اور ان کے فلیور میں بھی کافی فرق رہا اور ان وجوہات کو جیمز مارٹن نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم فریج میں انڈوں کو رکھ دیتے ہیں تو وہ اس میں موجود دیگر اشیا کی بو اور فلیور کو بھی جذب کر لیتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ اپنا ذائقہ کھو دیتے ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انڈوں کو ابالنے سے قبل ریفریجریٹر میں نہیں رکھنا چاہیے، بلکہ انہیں خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں جس کے باعث انڈے کا اصلی فلیور اس میں موجود رہتا ہے۔ 

صحت سے مزید