• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کورونا سے مررہی ہے، ہم اس کی برکت سے جی رہے ہیں، فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  ملک چلنے کی وجہ کورونا وائرس کو قرار دے دیا۔

مانسہرہ میں پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی پالیسی کی بنیاد پر کشمیر کے ساتھ کھیل کھیلا گیا، عام آدمی کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے، عمران پہلے ناجائز حکمران تھے اب نالائق حکمران بھی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا عالم یہ ہے کہ دنیا کورونا کے ہاتھوں مررہی ہے اور ہم کورونا کی برکت سے جی رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک کا امداد پر گزارہ چل رہا ہے جس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید