نیویارک( نیوز ڈیسک) امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل نے اعتراف کیا ہے کہ چین سرمایہ کاری کے لیے دنیا کی پسندیدہ جگہ بن گیا ہے۔ چین نے سیمی کنڈکٹر اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت ترقی کرلی ہے اور اس کی نئی کمپنیوں نے دنیا کو اپنی طرف راغب کرلیا ہے۔ 2021ء میں سرمایہ کاروں نے چین میں 129 ارب امریکی کی سرمایہ کاری کی۔ سرمایہ کاری میں اس تیزی سے پتا چلتا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود دنیا کس طرح چین کی طرف کھنچی چلی جارہی ہے۔