• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ہومز نے نیا تعمیراتی منصوبہ برطانیہ میں فروخت کیلئے پیش کردیا، سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے، عاقب حسن

لندن (سعید نیازی) پاکستان میں 400ملین ڈالر سے زائد کی انوسٹمنٹ کرنے والے معروف لگژری رئیل اسٹیٹ ڈویلپر ون ہومز نے اسلام آباد کے خوبصورت ترین علاقے سیڈرہل میں اپنا نیا5اسٹار سروس اپارٹمنٹس کا 35ملین ڈالر کا منصوبہ امایا پینورامس برطانیہ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا۔ سینٹرل لندن میں منصوبے کی لانچ کے موقع پر ون ہومز کے چیف کمرشل آفیسر عاقب حسن کا جنگ لندن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پینورامس، اسلام آباد کے زون 4میں واقع ہے۔ اسلام آباد کا زون 4انتہائی شاندار جگہ ہے چونکہ اب وہاں پر بارہ کہو کا بائی پاس بن گیا ہے، اس لئے اب اس علاقے کی مسافت اسلام آباد کے مرکز سے صرف 12 منٹ کی رہ گئی ہے یہ علاقہ مستقبل میں انتہائی اہم ہو گا۔ یہاں جو قیمتیں ہیں وہ اسلام آباد کی نسبت انتہائی مناسب ہیں، لیکن اس کی لوکیشن انتہائی شاندار اور خوبصورت ہے۔ عاقب حسن نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے یہ اپنے وطن میں سرمایہ لگانے کا بہترین موقع ہے کیونکہ یہ سروس ہوٹل اپارٹمنٹس ہیں اس لئے سرمایہ لگانے والوں کو اس کا کرایہ ڈالر میں ملے گا اور دلچسپی رکھنے والے صارفین ون ہومز کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کرالیں تو ہماری ٹیم کے ارکان خود ان سے رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دیگر منصوبے بھی پاکستان میں مکمل ہو چکے ہیں اور چند زیرتعمیر ہیں جن میں ون کنال روڈ بھی شامل ہے۔ ہمارے منصوبے بروقت مکمل ہونے کا ریکارڈ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا نیا منصوبہ چار سال میں مکمل ہوگا اور اس کی قیمت مختلف آسان پیمنٹ پلان کے تحت ادا کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا گزشتہ منصوبہ امایا کا پہلا فیز انتہائی مختصر وقت میں فروخت ہو جانے کے سبب ہم نے یہ نیا منصوبہ متعارف کرایا ہے۔ پاکستان میں معاشی حالات بھی تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں ایسے میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری بہترین آپشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سرمایہ لگانے والوں کو پرتعیش طرز زندگی کی وہ ہی سہولتیں دستیاب ہوں گی جن سے وہ بیرون ممالک میں لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ آر کیٹکچر کمپنی واربیو کی ڈائریکٹر اولگا نے کہا کہ اس منصوبے میں روایتی طرز تعمیر کو جدید خطوط پر استوار کرکے سہولت اور لگژری کو یکجا کر دیا گیا ہے، جہاں کے رہائشی جدید طرز زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں گے اور تمام زندگی کی بنیادی اشیا انہیں منصوبے کی چاردیواری میں ہی دستیاب ہوں گی۔بی سی او سیلونز کے بانی اور سی ای او برناڈو واس کونسیلوز نے کہاکہ ہمارے جدید ترین سیلونز دنیا بھر میں موجود ہیں اور اب یہ تصور پاکستان میں بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ہمارے صارفین میں پاکستانی بھی شامل ہیں، جو لندن، نیویارک، میامی، دبئی اور کویت میں ہماری سروسز سے مستفید ہوتے ہیں وہ اب پاکستان میں بھی ہماری سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یورپ سے سے مزید