بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین، یورپ مال بردار ٹرین کی خدمات میں 2024کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹھوس توسیع ریکارڈ کی گئی۔ چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) کے مطابق، 2024کے پہلے تین مہینوں میں چین-یورپ مال بردار ٹرین کے کل 4ہزار 541سفری دورے ہوئے جو گزشتہ سال کی نسبت 9فیصد زیادہ ہے۔ریلوے آپریٹر نے بتایا کہ اس مدت کے دوران تقریبا 4لاکھ 93ہزار بیس فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یو) سامان ان مال بردار ٹرینوں کے ذریعے منتقل کیا گیاجو گزشتہ سال کی نسبت 10فیصد زیادہ ہے۔چائنا ریلوے کے مطابق مارچ کے آخر تک چین،یورپ مال بردار ٹرینوں کے تقریباً 87ہزار سفری دورے ہوئی جن کے ذریعے کل 25یورپی ممالک کے 222شہروں کے لیے خدمات فراہم کیں گئیں۔