• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف کشمیری رہنما امان اللّٰہ خان کی برسی پر آج سمپوزیم ہوگا

برسلز (عظیم ڈار)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (JKLF) کے معروف کشمیری رہنما اور انسانی حقوق کے چیمپئن امان اللہ خان کی 8ویں برسی کی یاد میں آج(26اپریل ) ایک آن لائن بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد کیاجائے گا۔جے کے ایل ایف کے قائم مقام چیئرمین راجہ مظفر نے اس باوقار تقریب میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سیاسی رہنماؤں، دانشوروں، صحافیوں اور ماہرین تعلیم کو دعوت دی ہے کہ وہ امان اللہ خان کی میراث کی اہمیت اور اس سمپوزیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اکھٹے ہوں چنانچہ 200افراد نے دعوت قبول کی ہے۔جے کے ایل ایف کے مرکزی ترجمان تنویر چوہدری نے بتایا کہ سمپوزیم کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے لائیو سٹریم کیا جائے گا، جس سے عالمی سامعین مقررین کشمیری قوم اور مسئلہ کشمیر کے اصل حقائق کو جان سکیں گے۔جس میں بھارتی خودساختہ جمہوریت کو بےنقاب کریں گے کہ وہ کس طرح نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم وستم کرکے وادی کشمیر پر قابض ہے. یہ آن لائن فارمیٹ اس بات کو یقینی بنانا گا کہ جغرافیائی رکاوٹوں کے باوجود دنیا بھر سے لوگ شرکت کر کے امان اللہ خان کی یاد کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔جنہوں نے نامساعد حالات کے باوجود کشمیری قوم کے آزادانہ حقوق کے حصول کےلیے اپنی ساری زندگی وقف کررکھی تھی.یہ تقریب ایک فکر انگیز اور بصیرت پر مبنی گفتگو کا اعادہ کرتی ہے، جس میں معزز مقررین شامل ہوکرامان اللہ خان کی زندگی، کام، انسانی حقوق اور حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد میں کوششوں کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اشتراک پیش کریں گے۔تنویر چوہدری نے کہا کہ اس آن لائن سمپوزیم کے ذریعے برطانیہ کے شہر لندن میں دنیا بھر سے لوگ شرکت کرکے جے کے ایل ایف کے بانی امان اللہ خان اور دیگر شہداء جنہوں نے کشمیر کی آزادی کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ان کےلیے خصوصی دعا کی جائے گی۔

یورپ سے سے مزید