• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوواک جوکووچ کی ویزا اپیل آسٹریلین فیڈرل کورٹ نے مسترد کر دی


آسٹریلین فیڈرل کورٹ نے سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ویزا منسوخی کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اپیل مسترد ہونے پر نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔

نوواک جوکووچ کی بےدخلی کے خلاف اپیل کی سماعت فیڈرل کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ  نے کی تھی۔

آسٹریلین حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا تھا، سربین ٹینس اسٹار نے ویزے کی منسوخی کےخلاف اپیل دائر کی تھی۔

نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے 6 جنوری کو میلبرن پہنچے تھے، آسٹریلین بارڈر حکام نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کر کےحراست میں لیا تھا۔

سربین ٹینس اسٹار کو ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روکا گیا تھا جبکہ 10 جنوری کو عدالت نے ویزا منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

گزشتہ روزجوکووچ کا ویزا آسٹریلین وزیر امیگریشن نے دوبارہ منسوخ کردیا تھا، جوکووچ نے ویزا منسوخی کے خلاف فیڈریل کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید