• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شارع فیصل پر حادثہ، 2 افراد جاں بحق


کراچی میں شارع فیصل پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

شارع فیصل کارساز کے قریب تیز رفتاری کے باعث تین گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئیں۔ 

حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ارتضیٰ اور رافع کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے میں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور کچھ دیر تک ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی، تاہم ٹریفک پولیس نے گاڑیاں ہٹانے کے بعد ٹریفک کو بحال کردیا۔

قومی خبریں سے مزید