• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال غنی لون امان اللہ خان کی فوتگی پر سری نگر سے گلگت پہنچے

گلگت (نمائندہ جنگ)جوم پرست قائد اور جے کے ایل ایف کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان کی اپنی قبر کو وحدت کشمیر کی علامت بنانے کی خواہش ایک ہفتہ میں ہی قدرت نے پوری کردی بھارتی مقبوضہ کشمیر سے پیپلز کانفرنس کے سربراہ اور حریت کانفرنس کے اہم ترین لیڈر بلال غنی لون امان اللہ خان کی فوتگی کی اطلاع ملنے پر ہنگامی طور پر سری نگر سے راولپنڈی پہنچے جہاں سے سیدھے گلگت گے ۔مقبوضہ کشمیر کی کسی سیاسی پارٹی کے سربراہ کا یہ پہلا اہم ترین دورہ گلگت تھا۔جہاں بلال غنی لون نے امان اللہ خان کی قبر پر نہ صرف دعا کی بلکہ اس موقع پر خطاب کرتے یہ بھی کہا کہ اب وہ امان اللہ خان کے مشن کو آگے لے چلیں گے۔بلال غنی لون نے متنازعہ اور منقسم ریاست جموں کشمیر کے دوسرے بڑے صوبے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سمیت اہم لیڈروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ جن میں ریاست کی وحدت کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ ۔
تازہ ترین