• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے 3 مرتبہ اسپتال میں ملا ہوں وہ منتیں کرتے تھے کہ انہیں جانے دیں، شریف فیملی ڈیل مانگ رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کہیں شاپنگ نہیں کر رہے کہ ڈیل ملے گی، ہم نواز شریف کو واپس لانا چاہتے ہیں۔

شہباز گِل نے کہا کہ نوازشریف کو فلائٹ میں بٹھا کر بھیجا جارہا ہے، وہ واپس آئیں گے تو جیل جائیں گے، آپ کو ڈیل اور ڈھیل جتنی میسر آنی تھی آ گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کو ڈیل نہیں ملے گی، آپ کے سامنے عمران خان کھڑا ہے۔

شہباز گِل نے بتایا کہ ڈیل مانگی جا رہی ہے کہ شہباز شریف، مریم کو بھی باہر جانے دیا جائے، شاہد خاقان یہاں رہیں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ہم آپ کو ابلا ہوا آلو نہیں دیں گے، آپ چکن برگر مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ووٹ کا مقابلہ ووٹ سے ہو گا، ہیرا پھیری سے نہیں، تعلیم کے نام پر فیصل آباد کے ساتھ مذاق کیا گیا۔

شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ اب آپ کا مریض پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مرے گا نہیں، پنجاب کی بیورو کریسی نے شروع میں ہمیں تنگ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید