• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری انتظامیہ کی غفلت، محکمہ موسمیات کی وارننگ نظرانداز ہوئی، تحقیقاتی رپورٹ

راولپنڈی (آن لائن، ٹی وی رپورٹ ) سانحہ مری پر قائم 5رکنی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس میں قرار دیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت سے سانحہ مری پیش آیا، محکمہ موسمیات کی وارننگ کو مسلسل نظر انداز کیا گیا اور راستے بھی 2روز کی تاخیر سے بند کیے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سانحہ مری پر قائم کی گئی 5رکنی کمیٹی نے تحقیقاتی کمیٹی نے فائنڈنگز کو ڈرافٹ کی شکل دیدی ہے اور آج پیر کو وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ کمیٹی نے مری میں زندہ بچ جانے والوں کے بیانات اور افسران کے بیانات کا جائزہ لیا ، انتظامی محکموں کے30سے زائد افسران کے بیانات قلمبند کئے گئے جبکہ سیاحوں نے 7اور 8جنوری کی رات کو خوفناک تجربہ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ نے قرار دیا کہ انتظامیہ کی غفلت سے سانحہ پیش آیا ، 3دن بعد مری جانے والے راستے بند کردینے چاہئیے تھے، مری جانے والے راستے 5دن برفباری ہونے اور 2دن تاخیر سے بند کئے گئے جبکہ برف ہٹانے والی مشینری ایک جگہ کھڑی تھی اور عملہ غائب تھا، محکمہ موسمیات کی وارننگ کو بھی مسلسل نظر انداز کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید