• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خاندان نے ہونیوالے داماد کی 365 غذاؤں سے تواضع کر ڈالی


بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے داماد کی آؤ بھگت کی نئی مثال قائم کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش ریاست کے باسیوں کی جانب سے ’سنکرنتی‘ نامی تہوار ہر سال بڑے جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔

اس تہوار میں لڑکی والوں کی جانب سے اپنے دامادوں کو دعوت دی جاتی ہے جبکہ ایک خاندان نے اس تہوار کو اس سال ایسا منایا ہے کہ خبروں کی زینت اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے اس خاندان نے مستقبل میں بننے والے اپنے داماد کی 365 پکوانوں سے تواضع کر کے نئی مثال قائم کر دی ہے۔

اِن پکوانوں میں 30 طرح کے مختلف سالن، سادے چاول، بریانی اور 100 طرح کے روایتی اور بدیسی میٹھی غذائیں موجود تھیں۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق 365 غذاؤں کی فہر ست میں 15 طرح کی مختلف آئس کریمز، پیسٹریز، کیک، ٹھنڈے گرم مشروبات اور پھل بھی شامل تھے۔

بھارتی خاندان کی جانب سے اس شاندار دعوت کا اہتمام خصوصاً اپنے ہونے والے داماد کے لیے کیا گیا تھا جس میں دنیا کے ہر میسر میوے کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا تھا۔

اس دعوت میں لڑکی سمیت اُس کے پورے خاندان کو دولہے کی آؤ بھگت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید