• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ایران میں سیاحوں کے تبادلے پر توجہ کی ضرورت، قونصل جنرل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحوں اور زائرین کے تبادلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ باہمی سیاحت کے فروغ کے لئے اس کی بڑی اہمیت ہے ،یہ بات انہوں نے ایرانی قونصل خانہ میں ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (TAAP) کے چیئر مین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ حسن نوریان نے وفد کو تہران میں عنقریب منعقد ہونے والےبین الاقوامی سیاحتی میلے میں شرکت اور دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون سے سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے پر اتفاق ہوگا۔ملاقات میں حسن نوریان نے ویزوں کے اجرا کو آسان بنانے پر زور دیتے ہوے کہا دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کی پہلی نشانی عوام کے درمیان رابطے قائم کرنے کی سہولتیں فراہم کرناہے۔انہوں نے کہادونوں ممالک کے مشترکہ مفادات ہیںاور پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحوں اور زائرین کے تبادلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک کے شہری ایک دوسرے کے پڑوسی ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے بالکل ناواقف ہیں اس کی اصل وجہ مغربی میڈیا کا ایران فوبیا یا پاکستان فوبیا پر کام کرنا ہوسکتاہے۔