• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ آنے والے ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کوویڈ ٹیسٹ کے خاتمہ کی شرط زیر غور

راچڈیل(ہارون مرزا)دنیا کے مختلف ممالک سے برطانیہ واپس آنے والے کورونا ویکسین شدہ مسافروں کیلئے کوویڈ ٹیسٹ کی شرط کو ختم کرنے پر غور شروع کر دیا گیا، ممکنہ طور پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس فروری کے وسط میں برطانیہ آنیوالے مسافروں کیلئے کوویڈ ٹیسٹ کی شرط ختم کرنیکا باضابطہ اعلان کر سکتے ہیں۔فی الحال مسافروں کو برطانیہ میں واپس آنے کے بعد ایک کورونا وائرس ٹیسٹ (لٹرل فلو ٹیسٹ) کروانے کی ضرورت ہے، لیکن باور کیا جا رہا ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ اس اقدام کو ہٹانے کے حق میں ہیںمگر اس کے لیے انہیں مکمل طور پر ویکسین لگانا ہوگی ،جس میں بالغوں کیلئے دو جابز کم از کم درکار ہونگی، لیٹرل فلو ٹیسٹ میں پازیٹو نتائج حاصل کرنیوالے مسافروں کے لیے 10یوم تک الگ تھلگ رہنے کی پالیسی نافذ ہے، حالانکہ چھ اور سات دنوں میں منفی لیٹرل فلو ٹیسٹ کے ساتھ اسے مختصر کیا جا سکتا ہے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جنوری کے اختتام تک ایسے تمام مسافر جو کورونا سے بچائو کیلئے اپنی ویکسین لے چکے ہیں کیلئے کوویڈ ٹیسٹ کی پابندی اٹھانے پر غور کر رہے ہیں جبکہ 26جنوری کو پلان بی کے اقدامات کے جائزہ کے ساتھ موافق ہوگا اور ممکنہ طو رپر اسی روز پلان بی کی پابندیاں ختم کیے جانے کی بھی توقع کی جا رہی ہے، یہ تبدیلی سیاحت کی صنعت کے لیے خوش آئند خبر ثابت ہوگی ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوری عام طور پر گرمیوں کی چھٹیوں کی بکنگ کے لیے مصروف ترین دور ہوتا ہے، یوکے میں کوویڈ کیسز کم ہو رہے ہیں ،شرح اموات میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں داخل ہونے کی شرح فلیٹ ہے، برطانیہ وبائی مرض کے بدترین دور سے گزر رہا ہے تاہم درجنوں ہسپتالوں پر دباؤ بہت زیادہ ہے، بورس جانسن کوویڈ لاک ڈاؤن کے مختلف مراحل کے دوران ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پارٹیوں کے بارے میںانکشافات نے انہیں مشکلات میں ڈال رکھا ہے ‘ کورونا لاک ڈائون کے دوران ڈائوننگ اسٹریٹ میں عملہ کی طرف سے پارٹیوں اور ان میں وزیراعظم کی شمولیت کے انکشاف کے بعد بورس جانسن کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں مجموعی طو رپر کورونا کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے تاہم اومی کرون کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، باور کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم کورونا کی پابندیوں کے حوالے سے مستقبل قریب میں معاملات کا ازسر نوجائزہ لے سکتے ہیں ۔
یورپ سے سے مزید