• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: داتا دربار کے باہر سے 3 ماہ کی بچی اغواء


لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار کے باہر سے 3 ماہ کی بچی اغواء کر لی گئی۔

لاہور پولیس نے داتا دربار کے باہر سے بچی کے اغواء کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کی والدہ بچی کو اپنے بیٹے کو دے کر دربار کے اندر گئی تھیں، اس دوران نامعلوم خاتون بچی کو لے کر غائب ہو گئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے جس میں خاتون کو بچی کو لے کر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید