• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساحر علی بگا کے اچانک پرفارمنس روکنے کی وجہ سامنے آگئی

اسکرین گریب، انسٹاگرام
اسکرین گریب، انسٹاگرام

پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے کنسرٹ کے دوران اذان کے احترام میں پرفارمنس اچانک روک کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

ساحر علی بگا کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں انہیں اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو جگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔


گلوکاری کے دوران گلوکار کنسرٹ میں موجود حاضرین کو بھی خاموش کرواتے ہیں اور خود بھی ’اذان ہورہی ہے‘ کہہ کر خاموش کھڑے ہوجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گلوکار کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ آج کل کنسرٹس میں ایسے بے شمار واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں، عاطف اسلم کے کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی کی گئی تھی جس کے بعد وہ کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید