• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فاٹو ےان
فاٹو ےان 

برطانوی گلوکار زین ملک کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اُنہوں نے اپنی پارٹنر جیجی حدید کو دھوکا دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اداکارہ ابی کلارک نے اپنے ایک دوست کو زین ملک کے بارے میں بتایا تھا کہ زین کے ان کے ساتھ بہت اچھے قریبی تعلقات تھے‘۔

ابی کلارک نے مزید بتایا کہ’ زین کے ساتھ اُن کا تعلق بالکل ففٹی شیڈز آف گرے جیسا تھا اور وہ زین ملک کو اپنا مسٹر گرے کہتی تھیں، دونوں نے ساتھ میں بہت اچھا وقت گزارا‘۔

اطلاعات کے مطابق، زین کے ابی کلارک کے ساتھ تعلقات کا آغاز لاس اینجلس   میں ہوا لیکن جلد ہی یہ تعلقات ختم ہوگئے ۔

زین کے ابی کلارک کے ساتھ تعلقات ختم تب ہوئے جب ابی نےزین ملک کے فون پرجیجی حدید کی طرف سے موصول ہونے والا ایک میسج دیکھا۔

اس میسج میں لکھا تھا کہ’جیجی حدید کو زین ملک کی بہت یاد آتی ہے‘۔

ابی کلارک نے اپنے دوست کو زین کے بارے میں مزید بتایا کہ’ جب اُنہوں نے وہ میسج دیکھا تو وہ حیرت زدہ رہ گئیں کیونکہ زین نے اُنہیں اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ سنگل ہیں ‘۔

ابی کلارک نے مزید بتایا کہ’زین اُن پر اتنا دھیان دے رہا تھے کہ اُنہوں نے سوچا کہ یہ سچ کہہ رہےہیں کہ اب وہ سنگلہ ہیں‘۔ 

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ’یہ بہت ہی عجیب تھا‘۔

خیال رہے کہ زین ملک اور سپر ماڈل جیجی6 سال ایک ساتھ رہنے کے بعد اکتوبر میں الگ ہو گئےہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جسکا نام ’خائی‘ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید