• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ، لاہور کی بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ ہوگا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا، جس کا ٹیسٹ لاہور میں بائیو مکینک لیب میں ہوگا۔ 

لاہور میں موجود یہ بائیو مکینک لیب آئی سی سی سے منظور شدہ ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی تھنڈرز کی جانب سے سڈنی سکسرز کے خلاف کھیلتے ہوئے رپورٹ ہوا تھا۔ 

محمد حسنین کا 19 جنوری کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ ہونا تھا۔

اس سے قبل ہی پی سی بی نے آسٹریلیا سے کھلاڑیوں کو فوری طور پر طلب کرلیا تھا، جس کے باعث محمد حسنین کو میچ کے بعد وطن واپس آنا پڑا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید