وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تشخیص پر 9 تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا گیا۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق 9 سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا کیسز رپورٹ ہونے والے تعلیمی اداروں کو فوری بند کیا جائے۔
اپنے مراسلے میں ڈی ایچ او اسلام آباد نے تحریر کیا کہ متعلقہ تعلیمی اداروں کو آئندہ احکامات تک بند رکھا جائے۔
ڈی ایچ او کے مطابق 4 روز میں 19 سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے۔