کورونا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں دو ہفتوں کے لیے کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔
کورونا ٹیسٹنگ میں بلند شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ تک بند رکھے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ 12 سال سے زائد عمر طلبہ کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
12 سال سے زائد عمر کے طلبا کی ویکسینیشن کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کی ویکسینیشن 100 فیصد یقینی بنائی جائے گی۔
ویکسینیشن سے استثنیٰ کے لیے طلبہ کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔