• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے سے مندی برقرار، 105پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،کورونا پھیلاؤ میں اضافے کے سبب سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان ، کے ایس ای100انڈیکس میں 105 پوائنٹس کی کمی ،56.85 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں بھی 18 ارب 79 کروڑ 91 لاکھ روپے کی کمی ، کاروباری حجم 4.81 فیصد کم رہا تفصیلات کے مطابق کوروناکے پھیلاؤ میں مسلسل اضافے سے مالیاتی ادارے اور سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری سے گریز اں نظر آتے ہیں۔سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے منگل کو بھی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 104.79 پوائنٹس کی کمی سے 45507.41 پوائنٹس پر آ گیا۔کے ایس ای 30انڈیکس بھی 16.39 پوائنٹس کی کمی سے 17929.77 پوائنٹس پر آگیا اور آل شیئرز انڈیکس 75.07 پوائنٹس کی کمی سے 31159.16 پوائنٹس پر آکر بند ہوا ، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 129 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،199 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 22 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ، منگل کو مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 18 ارب 79 کروڑ 91 لاکھ 83ہزار روپے کی کمی سے 7803 ارب 65 کروڑ 4 لاکھ 71ہزار روپے ہو گئی ، خرید و فروخت میں کمی کی وجہ سے کاروباری حجم 83 لاکھ 61ہزار شیئرز کی کمی سے 16 کروڑ 51 لاکھ 36ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں کاروباری حجم کے لحاظ سے ٹی آر جی ، ورلڈ کال، حب پاور ، ٹیلی کارڈ اور سنرجی کو پاک سر فہرست رہے۔