• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت نے کشمیر پریس کلب بند کردیا، صحافیوں میں شدید غم و غصہ

سری نگر(اے ایف پی)بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں واقع کشمیر پریس کلب کو بند کر دیا ہے۔پریس کلب کی بندش پر صحافیوں، سیاست دانوں اور دیگر لوگوں کی طرف سے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جارہاہے ۔ اقدام کو متنازع علاقے میں تنقیدی رپورٹنگ کو خاموش کرنے کی ایک اور کوشش قرار دیاگیاہے۔حکام کے مطابق کلب 2019 میں خطے کے براہ راست بھارتی حکمرانی میں آنے کے بعد متعارف کرائے گئے قوانین کے تحت دوبارہ رجسٹر نہیں ہوا۔

اہم خبریں سے مزید