• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کالج میں حجاب کرنے والی طالبات کے کلاس میں داخلے پر پابندی

بھارت: کالج میں حجاب کرنے والی طلبات کے کلاس میں داخلے پر پابندی
بھارت: کالج میں حجاب کرنے والی طلبات کے کلاس میں داخلے پر پابندی

بھارت کے ایک کالج میں 3 مسلمان طالبات کو حجاب پہن کر آنے پر کلاس روم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع اڈوپی میں خواتین کے ایک سرکاری کالج نے 6 مسلم طالبات کے ایک گروپ کو کلاس روم سے باہر بیٹھنے پر مجبور کر دیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’ایسا کرنے کی وجہ کالج انتظامیہ کے قواعد کی خلاف ورزی ہے، قواعد کے مطابق حجاب کالج کے یونیفارم کا حصہ نہیں ہے‘۔

ان مسلم طالبات میں سے ایک طالبہ نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ’جب وہ کلاس روم کے دروازے پر پہنچیں تو ٹیچر  نے اُن سے کہا کہ وہ حجاب کے ساتھ داخل نہیں ہو سکتیں‘۔

طالبہ نے مزید کہا کہ’انہوں نےحجاب اتارنے کو کہا‘۔

ان طالبات کا کہنا ہے کہ ’حجاب ان کے ایمان کا حصہ ہے اور اسے پہننے کے لیے  قانون نے اُن کے حق میں ضمانت دی ہے‘۔

طالبات کا کہنا ہے کہ ’وہ جھکنے والی نہیں ہیں‘۔

رپورٹ کے مطابق ، کالج انتظامیہ نے ان پر دباؤ ڈالنے کی پوری کوشش کی لیکن لڑکیوں نے سخت موقف اپنائے رکھا ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’31 دسمبر سے، حجابی لڑکیوں کو روزانہ کالج میں موجود ہونے کے بعد بھی ان کی کلاسز سے غیر حاضر قرار دیا جا رہا ہے‘۔

اِن طالبات کی سوشل میڈیا پر حجاب اور کالج کے یونیفارم میں کلاس روم کے باہر سیڑھیوں پر بیٹھے ایک تصویر اور ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے بعد یہ معاملہ میڈیا کی نظروں کا مرکز بن گیا۔

طالبات کے احتجاج پر کالج انتظامیہ نے اُنہیں ایک خط لکھنے کو کہا ہے کہ  وہ یہ بات قبول کریں کہ وہ خود کالج سے غیر حاضر رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید