• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، پنجاب اور ایف سی میں اہم عہدوں پر رہنے والے قائم مقام ایس پی برطرف


پولیس سروسز آف پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق قائم مقام ایس پی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کرپشن، غبن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر نوکری سے تنزلی کرتے ہوئے برطرف کردیا۔

قائم مقام ایس پی (کیپٹن ریٹائرڈ) غلام مرتضیٰ بھٹو کی برطرفی کا نوٹی فکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

غلام مرتضیٰ بھٹو ایکٹنگ ایس پی کے طور پر پروموٹ بھی ہوئے لیکن کنفرم نہیں ہوسکے تھے، وہ اندرون سندھ، کراچی، پنجاب اور ایف سی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

غلام مرتضیٰ بھٹو پر کرپشن، غبن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت کئی سنگین الزامات تھے۔ انہیں محکمہ جاتی کارروائی کے بعد الزامات ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا۔

غلام مرتضیٰ بھٹو کا تعلق پاکستان سروسز آف پولیس سروسز یعنی پی ایس پی سے تھا، پی ایس پی کیڈر میں میجر پنشمنٹ شاذ و نادر ہی دی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید