• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے بدعنوانی و اقربا پروری کا خاتمہ کرکے میرٹ کو متعارف کروایا، ڈاکٹر امجد علی

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیرِ ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صرف اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کو فوقیت دے رہی ہے۔ وزیر اعظم۔ صرف حلقہ پی کے 6، سوات میں 8 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں، جبکہ مزید 1 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی کے 6، سوات کے مختلف علاقوں کے عمائدین پر مشتمل وفد کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی سربراہی گل زمین خان، اعظیم اختر اور احسان اللہ گجر کر رہے تھے۔ حلقہ نیابت سے آئے ہوے وفد نے تمام یونین کونسلز و و دور دراز کے دیہاتوں بالخصوص پارڑئی، گورتئی، ناواگئی، گُجر آباد، ڈیڈھرہ، کوٹلئی، زرخیلہ اور شموزئی میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کروانے پر صوبائی وزیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات میں علاقائی ضروریات و مسائل سمیت جاری ترقیاتی سکیموں اور اس حوالے سے آئندہ کے لئے لائحہ عمل سمیت بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر امجدعلی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے اور عوامی نمائندہ گان اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔
پشاور سے مزید