• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا شمیم کیخلاف بیانات روکنے کی اپیل مسترد


اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف بیانات روکنے کی اپیل مسترد کر دی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت نے رانا شمیم کے خلاف بیانات دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو نا اہل قرار دینے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی کی انٹرا کورٹ اپیل بھی خارج کر دی۔

قومی خبریں سے مزید