اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سابق چیف جج گلگت و بلتستان رانا شمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ منگل کو راشد عمر نامی شہری کی جانب سے وکیل رائے نواز کھرل کے ذریعے پٹیشن دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رانا شمیم نے غیر قانونی طریقے سے اے جی پی آر گلگت بلتستان سے 6 کروڑ 47 لاکھ روپے کی رقم وصول کی ہے ،درخواست میں رانا شمیم سے تنخواہوں اور پنشن کی مد میں وصول کی گئی رقم ریکور کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسول الیہ نے غیر قانونی طریقے سے پنشن اور مراعات وصول کیں ہیں درخواست گزارکے مطابق اس وقت بھی رانا شمیم 7لاکھ 50 ہزار ماہانہ پنشن کی مد میں وصول کر رہے ہیں