• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراؤنڈ اسٹاف، PSL افسران اور کھلاڑیوں کے اہلخانہ بھی کورونا سے متاثر

کورونا سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو بچانے کے لئے اب 20 میں سے 12 فٹ کھلاڑیوں کے ساتھ بھی میچ شروع ہوسکے گا، کورونا کیسز کی وجہ سے گراؤنڈ اسٹاف کے بعد پی ایس ایل افسران اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے سربراہ عثمان و اہلیہ اور سینئر افسر عون زیدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں 10 روزہ آئسولیشن میں ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 غیر ملکی پاکستان آنے سے قبل کورونا کا شکار تھے اب کپتان سرفراز احمد کی والدہ اور اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

دوسری جانب کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل میں ببل بنایا جارہا ہے جبکہ پہلی بار گراؤنڈ اسٹاف کو بھی گھر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

گراؤنڈ اسٹاف کے لیے کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کو ببل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

پی سی بی افسران آپس میں میل ملاپ سے گریز کر رہے ہیں اور زیادہ تر میٹنگ آن لائن ہو رہی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید