• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشتیاں: بھکاری لڑکی پر دکاندار نے گرم گھی پھینک دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں خیرات مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نے گرم گھی پھینک دیا۔

چشتیاں پولیس کے مطابق گرم گھی سے بچی کا چہرہ، گردن اور 40 فیصد جسم جھلس گیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

چشتیاں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دکاندار موقع سے فرار ہو گیا ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ ملزم دکاندار کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید